اسلام آباد(نیوزڈیسک )یپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔نیپرا ترجمان کے مطابق بجلی سستی کرنے کی منظوری سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت کے دوران دی گئی، درخواست میں کہا گیا تھا کہ فروری میں بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت 4 روپے 62 پیسے فی یونٹ رہی لہٰذا صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ریلیف دیا جائے۔نیپرا نے درخواست منظور کرتے ہوئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 42 پیسے کمی کرنے کی منظوری دی جس کے تحت صارفین کو آئندہ ماہ بجلی کے بلوں میں 25 ارب روپے کا ریلیف ملے گا تاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک اور 50 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا۔
نیپرا نے بجلی 4 روپے 42 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی
10
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں