منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

پیپلزپارٹی انتخابی دھاندلیوں کے ثبوت جودیشل کمیشن میں پیش کرےگی، رحمان ملک

datetime 10  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی 2013 کے انتخابات میں ہونے والی دھاندلیوں کے خلاف جو ثبوت ہیں وہ جودیشل کمیشن کو پیش کرے گی۔ اور امید ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی طرف سے اچھا فیصلہ آئے گا۔ جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جن لوگوں پر الزامات لگائے ہیں وہ جودیشل کمیشن میں پیش ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے پاس ایک اچھا موقع ہے کہ وہ جوڈیشل کمیشن میں پیش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے اسلامی ممالک کے دورے کے لئے ایک وفد تشکیل دیا ہے جس کی میں قیادت کروں گا اور اس وفد میں ایاز سومرو اور یوسف بدہانی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا وفد بیرون ممالک دورہ کرنے سے پہلے حکومت سے مشاورت کرے گا لیکن یہ وفد پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے جائے گا۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1973 کا آئین ذوالفقار علی بھٹو نے پارلیمنٹ میں متفقہ طور پر پاس کروایا تھا جو ایک تاریخ ساز کارنامہ ہے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…