اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وفاقی وزیر مملکت صدیق کانجو کے بیٹے مصطفیٰ کانجو کیس میں اہم پیش رفت ، پندرہ سالہ زین قتل کیس کی تفتیشی ٹیم سے آن لائن فائل سی آئی اے کو منتقل کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق زین قتل کیس کی ذمہ داری ایس پی عمر ورک کے سپرد کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ کے زین قتل کیس کی تحقیقات ایس پی مصطفیٰ اور انسپکٹر امتیاز شاہ کر رہے تھے مگر اچانک تفتیش ایس پی سی آئی اے عمر ورک کے حوالے کر دی گئی۔ مقتول کے ماموں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ایس پی سی آئی اے عمر ورک سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں جلد انصاف فراہم کریں۔ ملزم مصطفیٰ کانجو کا ریمانڈآج ہفتے کو ختم ہوگا جس کے بعد عدالت میں پیش کیا جانا ہے۔