اسلام ا باد (نیوز ڈیسک) ججز نظربندی کیس کی سماعت 24 اپریل تک ملتوی ، پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع ، آج حاضری سے استثنیٰ مل گیا۔ سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف ججز نظر بندی کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سہیل اکرام نے کی۔ سماعت کے موقع پر پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ پرویز مشرف کے وکیل نے کہا کہ پرویز مشرف علالت کے باعث عدالت پیش نہیں ہوسکتے۔ پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش نے کہا کہ پرویز مشرف نے عدم حاضری کو وطیرہ بنالیا ہے ، عدالت پرویز مشرف کو فوری طور پر طلب کرے۔ عدالت نے پرویزمشرف کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ججز نظربندی کیس کی مزید سماعت 24اپریل تک ملتوی کر دی۔