اسلام آباد(نیوزڈیسک )پی ٹی آئی نے جلسے کا مقام تبدیل کردیا، 19 اپریل کو انتخابی جلسہ شارع پاکستان پر کیا جائے گا، عمران خان نے کراچی سے واپسی کے موقع پر پریس کانفرنس میں جناح گراو¿نڈ میں جلسہ نہ کرنے کا اشارہ دے دیا تھا۔ پولیس نے کشیدہ صورتحال پر قابو پانے کیلئے کریم آباد پر کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 19 اپریل کو شارع پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے قبل پی ٹی آئی قیادت جناح گراو¿نڈ میں جلسہ کرنے پر بضد تھی، تاہم آج عمران خان نے عزیز آباد کے دورہ کیا، واپس جاتے ہوئے ایئرپورٹ پر پریس کانفرنس میں جناح گراو¿نڈ میں جلسہ نہ کرنے کا اشارہ دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ عمران اسماعیل سے کہا ہے بڑی جگہ اور بہتر انتظام کیا جائے۔دوسری جانب پولیس نے متحدہ اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان کشیدگی پر قابو پانے کیلئے کریم آباد پر کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ کیمپ میں 3 تھانوں کی نفری ہمہ وقت موجود رہے گی۔