اسلام آباد(نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ 23 اپریل کو این اے 246 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے لئے رینجرز تعینات کی جائے گی جب کہ رینجرز اہلکار پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر تعینات ہوں گے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے رینجرز انچارج کو سول مجسٹریٹ کا درجہ اول کے اختیارات حاصل ہوں گے۔واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما نبیل گبول کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ایم کیو ایم کے امیدوار کنور نوید جمیل، تحریک انصاف کے عمران اسماعیل اور جماعت اسلامی کے راشد نسیم سمیت دیگر امیدوار مدمقابل ہوں گے۔