منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

کراچی کے عوام بندوق کی سیاست سے تنگ،ایم کیوایم اسلحہ برداروں کوخودسے الگ کرے،عمران خان

datetime 9  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک )کراچی ائیرپورٹ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے تناﺅ ختم کرنے کیلئے جو بیان دیا اس کا خیر مقدمکرتا ہوں۔ الطاف حسین کو پیغام دیتا ہوں کہ بندوق کی سیاست نہیں ہونی چاہیے کیونکہ ہمارے اور متحدہ کے درمیان بنیادی اختلاف بندوق کی سیاست ہے۔ لوگ بندوق کی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں۔ بندوق کی سیاست نے کراچی کو نقصان پہنچایا۔ وقت آ گیا ہے کہ ایم کیو ایم اپنے آپ کو اسلحہ بردار لوگوں سے الگ کر لے۔ خوف کی فضاء میں جمہوریت کامیاب نہیں ہو سکتی۔ جنہوں نے ہمارے کارکنوں کو مارا ہمارا مطالبہ ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ ان کیخلاف کارروائی کرے۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ عمران اسماعیل کے کیمپ پر دو بار حملہ ہوا اس لئے کراچی آنا ضروری تھا۔ خواتین کا دھرنے میں اہم کردار تھا اس لئے ریحام خان بھی کراچی آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب پاکستان ہیں. الطاف حسین قوم کو تقسیم نہ کریں. اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین صاحب نے جس سونے کے سیٹ کا وعدہ کیا تھا وہ تو انھیں نہیں ملا لیکن وہ یہ بات کہنا چاہتی ہیں کہ ان کے شوہر عمران خان سے بڑھ کر ان کیلئے کوئی زیور نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی تمام بہنوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ بالکل بھی نہ گھبرائیں اور 23 مارچ کو گھروں سے نکل کو عمران اسماعیل کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…