اسلام آباد(نیوزڈیسک )یمن کا مسئلہ حل کرنے کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری ہیں،اسی سلسلے میں آج وزیراعظم نواز شریف سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی ملاقات ہوئی،ملاقات میں یمن کی صورتحال اور پاک ایران سرحد کے معاملات پر غور اور یمن کا مسئلہ بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اس مسئلے پردونوں رہنماﺅں نے تبادلہ خیال کیا۔