منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

جوڈیشل کمیشن کی آئندہ سماعت کھلی عدالت میں کرنے کا فیصلہ

datetime 9  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

 
اسلام آباد(نیوزڈیسک) مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے تشکیل دیا گیا جوڈیشل کمیشن آئندہ کھلی عدالت میں سماعت کرے گا جب کہ کمیشن کا آئندہ اجلاس سپریم کورٹ کی کمرہ عدالت نمبر ایک میں ہوگا۔چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ چونکہ آرڈیننس میں تمام سیاسی جماعتوں کو کمیشن کے روبرو پیش ہونے کا موقع دیا گیا ہے اس لئے عام انتخابات میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتوں کو کمیشن میں تجاویز دینے کے لئے مدعو کیا جائے گا اور سیاسی جماعتیں اپنی جانب سے کسی بھی شخص یا وکیل کو پیش ہونے کی اتھارٹی دے سکتی ہیں۔اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ چیف جسٹس کے سیکریٹری حامد علی جوڈیشل کمیشن کے بھی سیکریٹری کے فرائض سر انجام دیں گے جب کہ دھاندلی کے حوالے سے بیان شواہد کے ہمراہ 15 اپریل تک سیکریٹری کمیشن کو جمع کروائے جاسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…