اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ ا صف نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی نقصان پہنچانا بدترین دہشتگردی ہے جبکہ سیاسی مقاصد کے حصول اور حکومت کو نقصان پہنچانے کے لئے ملک کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے دعوی کیا کہ دھرنوں کا مقصد بجلی مہنگی کرانا تھا ان کا کہنا تھا کہ قومی مفادات کی حفاظت تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے تاہم سیاسی مقاصد کے لئے دیئے جانے والے دھرنوں نے قوم کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا جبکہ دھرنوں کا مقصد پاک چین تعلقات خراب کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سازش کے پیچھے تیل سے فائدہ اٹھانے والی لابی ہے جبکہ ایک لابی نے چین سے تعلقات خراب کرنے کی بھی کوشش کی اور ایسے حالات پیدا کر کے چین کے صدر کا دورہ ملتوی کرایا گیا۔ اور نجلی سستی کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی ‘وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے نیپرا کو دی گئی درخواست میں غلط اعداد وشمار پیش کیے جسے نیپرا نے مسترد کردیا، تحریک انصاف کے اسد عمرکاروباری اداروں کے ساتھ منسلک رہے ہیں اور انہیں معاشی معاملات کی سمجھ ہے اس لئے انہیں حکومت پرالزام تراشی نہیں کرنی چاہیئے جبکہ عمران خان میں معاشی معاملات سمجھنے کی صلاحیت موجود نہیں اس لئے کنٹینر پر کھڑے ہوکروہ حکومت پر الزامات لگاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیل سے پیدا ہونے والی بجلی پر حکومت 100 فیصد سبسڈی دیتی ہے اور 18 روپے میں پیدا ہونے والی بجلی 9 روپے میں فروخت کر رہے ہیں، دھرنوں کے باعث 10 ہزار400 میگاواٹ منصوبے کھٹائی میں ڈالنے کی کوشش کی گئی۔
خواجہ ا صف کا دھرنوں سے متعلق انوکھا دعوی ـ جاننے کیلئے کلک کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ہائوس آف شریف
-
اس رمضان 29 روزے ہونگے یا 30؟ پیشگوئی کر دی گئی
-
عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری
-
پاکستان میں عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ اہم خبر آگئی
-
راولپنڈی، 12 سالہ بچے سے مسجد میں زیادتی، ملزمان نے ویڈیو بھی وائرل کردی
-
7افراد کی بوائے فرینڈ کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی
-
کن شہریوں کے پاسپورٹ بلاک کیے جارہے ہیں؟ بڑی خبر آگئی
-
’سلمان آغا ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد کپتان نہیں رہیں گے‘
-
رمضان میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے اہم خبر آگئی
-
ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان، انگلینڈ سے شکست کے بعد سیمی فائنل کیسے کھیل سکتا ہے؟
-
دلہن کو اسٹیج پر گولی مار دی گئی
-
قومی شناختی کارڈ کے سیکیورٹی فیچر تبدیل کر دئیے گئے، تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری
-
بھارتی کھلاڑی ٹیم کو چھوڑ کر اچانک گھر روانہ
-
10 روپے کا نوٹ ختم ؟ حکومتی کمیٹی کی رپورٹ سامنے آگئی




















































