منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

ایک سال قبل کی ٹویٹ، مس ترکی سے چند گھنٹوں بعد اعزاز واپس لے لیا گیا

datetime 23  ستمبر‬‮  2017 |

انقرہ(این این آئی)مس ترکی 2017 کی فاتح سے اعزاز واپس لے لیا گیا اور اس کی وجہ ماضی میں کی گئی ان کی ایک ٹویٹ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق18 سالہ ایسن نے ترکی میں ناکام بغاوت کے ایک سال ہونے پر ایک ٹویٹ کی تھی جس میں انھوں نے بغاوت میں ‘شہیدوں کے بہنے والے خون’ کو اپنے حیض سے تشبیہ دی تھی۔مس ترکی کے منتظمین کا کہنا تھاکہ ایسن کی یہ ٹویٹ

ناقابل قبول ہے اور تصدیق کی کہ چند گھنٹے قبل مس ترکی کی فاتح سے یہ اعزاز واپس لے لیا گیا ہے۔ایسن نے انسٹاگرم پر ایک پیغام میں کہا کہ اس ٹویٹ میں سیاست نہیں تھی۔ایسا نے یہ ٹویٹ ناکام بغاوت کے ایک سال ہونے پر کی تھی۔ اس ناکام بغاوت میں 250 افراد ہلاک ہوئے تھے۔انھوں نے اس ٹویٹ میں لکھا تھا ‘جولائی 15 کو ایک سال ہونے پر میرے آج پیریڈ شروع ہو گئے ہیں۔ میں ہمارے شہیدوں کے لہو بہنے کا ایک سال اپنے خون بہنے سے منا رہی ہوں۔’یاد رہے کہ ترکی کے صدر طیب اردوگان بغاوت میں ہلاک ہونے والے افراد کو ‘شہید’ پکارتے ہیں۔مقابلہ حسن کے منتظمین کا کہنا تھاکہ یہ ٹویٹ استنبول میں ہونے والی تقریب کے بعد سامنے آئی۔ اس ٹویٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد ایک اجلاس میں اعزاز واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ایسن نے انسٹاگرام پر ایک پیغام میں کہا کہ میں کہنا چاہتی ہوں کہ 18 سالہ لڑکی ہونے کے ناطے ٹویٹ کرتے وقت میرے سیاسی مقاصد نہیں تھے۔انھوں نے مزید لکھا میری پرورش میں اپنے ملک اور قوم کی عزت کرنا ہے۔ایسن نے اعزاز واپس لیے جانے کے بعد دوسرے نمبر پر آئی اسلی سمن کو فاتح قرار دیا گیا۔ سمن مس ورلڈ میں ترکی کی نمائندگی کرنے چین جائیں گی۔ایسن پہلی مس ترکی نہیں ہیں جو

سیاسی تنازع میں پھنسی ہیں۔ ان سے قبل 2016 میں مس ترکی میرو کو صدر اردوگان کی بے عزتی کرنے کے جرم میں 14 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔ انھوں نے صدر کے بارے میں ایک مزاحیہ نظم سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…