فیصل آباد(آئی این پی)یکم محر م ا لحرام سے محرم تک تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ملازمین کی چھٹیاں منسوخ تفصیل کے مطا بق وزیر اعلی پنجاب کی ہدائت کے مطا بق فیصل آباد کے تمام سرکاری ہسپتالوں الائیڈ ہسپتال پنجاب میڈ یکل یو نیورسٹی ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ،جنرل ہسپتال سمن آباد اور جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں ایمر جنسی نا فذ کر تے ہو ئے ڈا کٹرز، میڈیکل سٹاف پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر عملہ کی
چھٹیاں منسوخ کر کے ڈیوٹی حا ضر ہو نے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں ایمر جنسی میں تمام ضروری ادویات مہیا کر دی گئی کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں سینئر ڈا کٹرز کو ڈیوٹی پر بلا یا جا سکے گا ذرائع نے بتا یا کہ سینئر پروفیسرز ،ایسوسی ایٹ پروفیسراور اسسٹنٹ پروفیسر ز کو بھی یکم محرم سے 10محرم تک شہر نہ چھوڑ نے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔