اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تحقیقی رپورٹ کے مطابق پاکستان انسداد بدعنوانی کے لیے موثر قوانین اور متعلقہ اداروں کی موجودگی کے باوجود بدعنوانی کے خاتمے کی کوششوں میں کامیابی کے لحاظ سے ایشیائی ممالک میں سب سے پیچھے ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے میں جاپان، ہانگ کانگ، بھارت اور پاکستان میں انسداد بدعنوانی کے حوالے سے شائع کی گئی تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں انسداد بدعنوانی کے لیے موثر قوانین موجود ہیں جب کہ نیب سمیت کئی دیگر ادارے بھی انسداد بدعنوانی کے لئے کام کر رہے ہیں تاہم ان سب کے باوجود پاکستان کی کارکردگی باقی ایشیائی ممالک کے مقابلے میں بہت خراب ہے جس کی بڑی وجہ پاکستانی عوام میں بدعنوانی کے لئے برداشت کے عنصر کا پایا جانا اور حکمران طبقے میں اس بارے میں سیاسی عزم کا نہ ہونا ہے، یہ عناصر کسی بھی ملک میں انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی کو ناکام کرنے کے لیے کافی ہیں۔تحقیقی رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ میں انسداد بدعنوانی کا ایک قانون اور ایک ہی ادارہ ہے لیکن اس کے باوجود یہ ملک بدعنوانی پر قابو پانے میں بہت کامیاب رہا ہے جب کہ جاپان میں اس حوالے سے ایک سے زائد قوانین ہیں لیکن مرکزی ادارہ موجود نہیں اس کے باوجود وہاں پر نچلے درجے پر بدعنوانی پائی نہیں جاتی کیونکہ وہاں کے عوام کو سرکاری افسروں کے ہاتھوں کرپشن کے باعث تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بدعنوانی کے لحاظ سے پاکستان اور بھارت کے مسائل ایک جیسے ہیں، بھارت میں بھی انسداد دہشت گردی کے قوانین کی بھرمار ہے اور کئی ادارے بھی کام کر رہے ہیں لیکن بدعنوانی پھر بھی بڑھتی جا رہی ہے جس کی بڑی وجہ وہاں کرپشن کی تحقیقات، کارروائی اور سزاؤں کے درمیان رابطہ نہ ہونا ہے۔
پاکستان انسداد بدعنوانی میں ایشیا میں سب سے پیچھے ہے، تحقیق
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)
-
عوام کے لیے الرٹ! الرجی اور نزلہ زکام کی یہ دوا ہرگز نہ خریدیں!
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کیلئے اہم ہدایت نامہ جاری
-
سرکاری ملازمین کیلئے نئے قوانین کی تیاری، سول سروس میں بڑی تبدیلیاں تجویز
-
معروف کامیڈین و سٹیج اداکار آصف اقبال انتقال کرگئے
-
مسافروں کیلیے الرٹ؛ دبئی، ابوظہبی اور شارجہ کی کئی پروازیں منسوخ
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
فیول ریلیف اسکیم: عوام کیلیے بڑی خوشخبری، حکومت نے اہم شرط ختم کر دی
-
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے مرکزی ہوائی اڈے کے قریب زوردار دھماکے، آگ کے شعلے بلند
-
ملک بھر میں سونےکی قدر میں کمی
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
پاکستانی معیشت کے لئے بڑی خوشخبری



















































