اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے غریب آباد میں تحریک انصاف کی ریلی اور ایم کیو ایم کے کارکن آمنے سامنے آگئے،ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی ،عمران خان گاڑی سے نکل آئے اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کو ہاتھ ہلا کر خوشگوار موڈ میں جواب دیا ۔جمعرات کے روز حلقہ این اے246 میں انتخابی مہم کے دوران اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب عمران خان کی ریلی غریب آباد سے گزر رہی تھی تو ایم کیو ایم کے کارکنوں نے تحریک انصاف کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ” گوعمران گو“ کے نعرے لگائے ۔اس دوران عمران خان گاڑی سے باہر نکل آئے اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کو خوشگوار موڈ اور مسکراتے ہوئے ہاتھ ہلاکر جواب دیا جس کے بعد ایم کیو ایم کے کارکن عمران خان کے خوشگوار موڈ کو دیکھ کر خاموش ہوگئے