اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے کہا ہے کہ وہ کراچی سے خوف و ہراس کی فضا ختم کرنے آئے ہیں ، ان کی کسی سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ، کراچی میں امن ہوگا تو ملک امن کا گہوارہ بن جائے گا ، کراچی میں کارساز سے سوک سنٹر تک نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ پورا ملک امن کا گہوارہ بن جائے اور اس کے کیلئے کراچی سے خوف و ہراس کی فضا ختم کرنا ہوگی ، انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے ان کی جماعت اور اس کی انتخابی سرگرمیوں کے حوالے سے جو بیان دیا ہے وہ انتہائی خوش آئند ہے اور وہ اس کا خیر مقدم کرتے ہیں ، ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ ریحام خان نے اپنی مرضی سے ان کی سیاسی مہم میں شریک ہوئی ہیں کیونکہ وہ بھی اس ملک کو امن کا گہوارہ دیکھنا چاہتی ہیں ، الیکشن کیلئے مثبت فضا قائم ہو رہی ہے جو پاکستان کے مستقبل کیلئے خوش آئند ہے۔