منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کے اہم شہر میں ہنگامے پھوٹ پڑے،جلاﺅ گھیراﺅ،سیکورٹی ادارے حرکت میں‎‎

datetime 22  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آئی این پی ) سرگودھا روڈ پر بس کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق ہوگیا مشتعل طلبا نے 6 بسیں نذر آتش کردیں۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں سرگودھا روڈ پر تیز رفتار بس طالب علم پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں طالب علم جاں بحق ہوگیا۔واقعے کے بعد طالب علم کے ساتھی طلبا مشتعل ہوگئے اور سرگودھا روڈ پر پتھرا شروع کردیا جب کہ طلبا نے یکے بعد دیگر ے 6 بسوں کو بھی نذر آتش کردیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں

اور آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن طلبا نے ان پر بھی پتھرا کردیا۔طلبا کے شدید احتجاج اور پتھرا سے سرگودھا روڈ پر متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور ٹریفک بھی معطل ہو گئی جب کہ طلبا نے عام شہریوں اور میڈیا نمائندوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔سرگودھا روڈ پر کشیدگی کے باعث دکانیں اور مارکیٹیں مکمل طور پربند ہوگئیں۔پولیس نے کوشش کے بعد حالات پر قابو پالیا اور طلبا منتشر ہوگئے جس کے بعد فائر بریگیڈ کے عملے نے نذر آتش کی جانیو الی گاڑیوں کی آگ بجھادی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…