منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

شہری علاقوں میں سات اور دیہی علاقوں میں نو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری

datetime 9  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، شہری علاقوں میں کم ازکم سات اور دیہی علاقوں میں نو گھنٹے تک بجلی کی بندش ہو رہی ہے۔ این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار نو ہزار پانچ سو 60 اور طلب 12 ہزار 900 میگا واٹ ہے جبکہ تین ہزار 340 میگا واٹ شارٹ فال کا سامنا ہے جس سے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی جانب سے شہری علاقوں میں سات اور دیہی علاقوں میں نو گھنٹے بجلی کی بندش ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق بڑے ڈیموں سے پانی کا اخراج کم ہونے سے پن بجلی کی پیداوار چھ ہزار میگا واٹ کے بجائے صرف 16 سو میگا واٹ ہو رہی ہے تاہم گندم کی کٹائی کے بعد زرعی ضروریات کے لئے پانی کا اخراج بڑھنے سے بجلی کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہو جائے گا۔ ادھر نیپرا نے کے الیکٹرک کے بجلی کے تین پیداواری یونٹ بند کرنے کی منظوری دے دی۔ 175 میگاواٹ بجلی کی پیداوار بند ہو گئی۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر لائسنس میں ترمیم کر دی ہے جس سے 175 میگاواٹ بجلی کی پیداوار بند ہو گئی۔ 150 میگاواٹ کے حامل گورنگی اسٹیشن کے یونٹ نمبر 1 اور 3 بند ہو گئے جبکہ 25 میگا واٹ کا سائٹ یونٹ بھی بند کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ نیپرا کے مطابق کے الیکڑک کے بند کئے جانے والے پیدا واری یونٹس 30 تا 42 سال کی مدت پوری کر چکے تھے۔ ان یونٹس کی آپریٹنگ لاگت میں اضافہ ہو رہا تھا جس سے مہنگی بجلی پیدا ہوتی تھی۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…