اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کہاہے کہ تشددسے پاک ماحول میں پاکستان سے تمام مسائل پربات چیت کے لئے تیارہیں ،شملہ اورلاہورمعاہدوں کومذاکرات کیلئے بنیادبنایاجائے ،بھارتی جریدے کودیئے گئے انٹرویومیں نریندرمودی نے کہاکہ ہم جنوبی ایشیاءمیں امن کے خواہاں ہیں ،اورامن صرف موافق ماحول میں ہی ممکن ہے ۔تشددسے پاک ماحول ہوتوپاکستان سے تمام مسائل پربات چیت کیلئے تیارہیں ،پاک بھارت مذاکرات کیلئے شملہ اورلاہورمعاہدوں کوبنیادبنایاجائے نریندرمودی نے کہاکہ تعاون کی فضاءکے فروغ کیلئے سارک سربراہان کوتقریب حلف برداری میں مدعوکیا۔