منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

راضی نامہ ہونے پر مچھ جیل میں دو قیدیوں کی پھانسی پر عمل درآمد روک دیا گیا

datetime 9  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینٹرل جیل مچھ میں فریقین میں راضی نامہ ہونے کی وجہ سے سزائے موت کے دو قیدیوں کی سزا پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔ سپریٹنڈنٹ جیل اسحاق زہری کے مطابق مچھ جیل میں سزائے موت کے مجرمان دو بھائی میروگل اورعلی گل کو جمعرات کی صبح پھانسی دی جانی تھی۔ مجرمان نے 18 اگست 2001 کو افراد بختیار اور غلام حسین نامی افراد کو بختیار آباد کے علاقے میں بس سے اتار کر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ انسداد دہشت گردی عدالت سبی نے 28جنوری 2004 کو قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت انھیں سزائے موت سنائی تھی۔ 30 مارچ کو صدر مملکت سے رحم کی اپیل مسترد ہونے کے بعد محکمہ داخلہ بلوچستان نے ان کے بلیک وارنٹ جاری کردیے تھے، پھانسی سے ایک گھنٹہ قبل دو فریقین کے درمیان راضی نامہ ہوگیا، جسے جوڈیشیل میجسٹریٹ مچھ سے منظوری کے بعد سپریٹنڈنٹ کو پیش کردیا گیا، جس کے بعد انکی پھانسی پر عمل درآمد روک دیا گیا۔ سپریٹنڈنٹ کے مطابق یہ راضی نامہ متعلقہ عدالت کو بھجوایا جائے گا، جس کے بعد قیدیوں کی رہائی ہو پائے گی۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…