منگل‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2026 

جِن میرے کان میں کہنے لگا

datetime 21  ستمبر‬‮  2017 |

ایک صاحب کے حالات بہت خراب تھے۔۔کوئی بچت نہ تھی۔۔ کافی مشکلات میں گزارہ ہو رہا تھا۔۔ ایسے میں دماغ میں آیا کیوں نہ کوئی جِن قابو کیا جائے اور اسکو استعمال کرکے دولت کمائی جائے۔۔ ایک بابا جی کا پتہ ملا جو عملیات کیلئے مددگار ثابت ہو سکتے تھے۔۔ انہوں نے چالیس دن کا ایک مجرب عمل بتایا۔۔ عمل کےلیے رات کو اپنے گھر کے ایک کمرے کا انتخاب کیا۔۔ تین دن عمل چلتا رہا۔۔

مجھے ڈراؤنی شکلیں نظرآتی تھیں۔۔ چوتھی رات کا عمل جاری تھا۔۔ میں حصار میں تھا کہ اچانک ایک خوفناک نسوانی آواز آئی: ”مُنے کے ابا، منے کا فیڈر فریج سے نکال لائیں”۔۔ میں چوکنا ہو گیا کہ کوئی ہوائی مخلوق مجھے تنگ کرنا اور میرا عمل متاثر کرنا چاہتی ہے۔۔ بابا جی نے تاکید کی تھی کہ جیسے بھی حالات ہوں، حصار نہیں توڑنا ورنہ جان کا خطرہ ہو سکتا ہے۔۔! آواز دوبارہ آئی۔۔ میں نظرانداز کرگیا۔۔ دس منٹ بعد میں نے دیکھا کہ ایک چڑیل میری بیوی کی شکل دھارے میری طرف چلی آ رہی ہے۔۔ میں بلاخوف وِرد کرتا رہا کیونکہ میں تو حصار میں محفوظ تھا۔۔ وہ چڑیل میرے پاس آ پہنچی۔۔ میں نے وِرد تیز کر دیا۔۔ اُس کے ہاتھ میں بیلن تھا۔۔ میں پوری ہمت سے بولا: “جا بھاگ جا چڑیل کہیں کی۔۔ تُو میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتی” بس اتنا کہنا تھا کہ وہ حصار کے اندر گھس آئی اور دھپا دھپ دھنا دھن بیلن سے مجھے پیٹنے لگی۔۔ میں اسے جنات کی چال سمجھتا رہا کہ وہ مجھے آزما رہے ہیں۔۔ جب میں چڑیل سے مار کھا رہا تھا تو میں نے دیکھا کہ حصار کے سارے جنات پیٹ پکڑے زور زور سے ہنس رہے تھے۔۔! جب چڑیل مجھے مار مار کےتھک گئی اور مجھے گھسیٹ کے حصار سے باہر نکالا تو ایک بدتمیز جِن میرے کان میں آکے کہنے لگا: ”سرکار پہلے اپنی بیگم نوں قابو کرو فیر ساڈا سوچنا”

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…