منگل‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2026 

اسلام قبول کرنے پر باپ نے قتل کر دیا

datetime 21  ستمبر‬‮  2017 |

گزشتہ ماہ اسرائیل میں ایک بچی کو اسکے والد نے اپنے ہی گھر میں ذبح کردیا۔ قصہ کچھ اسطرح ہے کہ 17 سالہ ہنریت کرا Henriette Karra مقبوضہ فلسطین کے شہر رملہ کے ایک راسخ العقیدہ مسیحی گھرانے میں پیدا ہوئی۔ چونکہ شہر میں کوئی معیاری مسیحی اسکول موجود نہ تھا لہٰذا اسے ایک یہودی مشنری اسکول میں داخل کردیا گیا۔

جہاں عام مضامین کے ساتھ توریت بھی پڑھائی جاتی ہے۔توریت پڑھ کر ہنریت کا دل توحید کی طرف مائل ہوگیا۔ اسی دوران اسکی جان پہچان ایک فلسطینی لڑکے سے ہوئی جسکے اخلاق سے ہنریت بہت متاثر ہوگئی۔ اس لڑکے نے ہنریت کا تعارف اپنی والدہ اور بہنوں سے کروادیا۔ لڑکے کی ماں کو ہنریت بہت پسند آئی اور گھر میں آنا جانا ہوگیا۔ خاتون نے ہنریت کو قرآن کاایک نسخہ تحفے میں دیدیا۔ ہنریت کافی دنوں سے ہدائت کی تلاش میں تھی چنانچہ قرآن پڑھ کر ہنریت مسلمان ہوگئی۔ ادھر اس عورت کو اپنے بیٹے کیلئے چاند سی دلہن کی تلاش تھی چنانچہ انھوں نے ہنریت کو اپنی بہو بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ بدقسمتی سے وہ فلسطینی لڑکا گرفتار ہوگیا لیکن ہنریت نے کہا کہ وہ اپنے منگیتر کا انتظار کریگی۔ یہ نوجوان محض شبہے کی بنا پر گرفتار ہوا تھا اسلئےخیال تھا کہ وہ دو ایک ماہ میں رہا ہوجائگا۔ جی ہاں غلطی سے گرفتار ہونیوالا فلسطینی بھی دوتین ماہ بعد ہی رہا ہوتا ہے۔ اس دوران ہنریت کے والدین کو اپنی بیٹی کے مسلمان ہونے کا پتہ چل گیا۔باپ اس جسارت پر سخت مشتعل تھا۔ گھر والوں نے ہنریت کو بہلایا اور پھسلایا۔ اسکی والدہ نے بیٹی سے کہا کہ عقیدہ و ایمان تو دل کا راز ہے تم اپنے باپ سے کہدو کہ اب تم اسلام سے تائب ہوگئی ہو۔ ہنریت کواسکی ہونے والی ساس نے بھی سمجھایا کہ جان بچانے کیلئے ایساکرنا اسلام میں جائز ہے لیکن ہنریت کے دل میں ایمان ایسا بس گیا تھا کہ وہ مصلحتاً بھی انکار نہ کرسکی۔ ماں نے گھر سے بھاگنے میں بیٹی کی مدد کی اور وہ اپنی ہونے والی ساس کے گھر آگئی۔

یہ گھر پہلے ہی اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے زیرنگرانی تھا چنانچہ وہ اپنی خالہ کے گھر چلی گئی۔ اسکا باپ قریبی رشتے داروں کے ساتھ وہاں آیا اور پولیس کی موجودگی میں اس نے ہنریت کو یقین دلایا کہ اگر وہ گھر واپس آجائے تو اسےکچھ نہیں کہا جائیگا اور اسکے اسلام پر بھی خاندان کو کوئی اعتراض نہیں۔ چنانچہ وہ گھر واپس آگئی۔ دوسرے دن اسکا باپ سمیع کرار چھرا لے کر آیا اور ہنریت کو آخری موقع دیا کہ وہ اسلام سے تائب ہوجائے۔

لیکن ہنریت نے جواب میں اپنے والد کو اسلام کی دعوت دے ٖڈالی۔ یہ سن کر وہ آپے سے باہر ہوگیا بیٹی کو بالوں سے کھینچتا کچن میں لے گیا اور زمین پر گراکر اس معصوم کو ذبح کردیا۔ یہ پڑھ کر ہمیں حضرت سمیہ (ر) کا واقعہ یاد آیا جو ابوجہل کی کنیر تھیں اورشائد ایسی ہی کم عمر۔ انکے اسلام لانے پر پہلے تو ابوجہل نے جناب سیدہ کو دھمکایا، مارا پیٹا لیکن اس سے کام نہ چلا وہ نشان عبرت بنانے کیلئے انھیں گھسیٹتا ہواباہر لاىا اور لوگوں کو جمع کرکے اس نےایک نیزہ حضرت سیدہ کے سینے میں کھونپ دیا۔

لوگوں کیلئے حیرانی کی بات یہ تھی کہ نیزہ لگنے پر چیخنے کے بجائے جناب سمیہ نے اپنے کپڑوں کو مضبوطی سے تھام لیا کہ اللہ کی اس بندی کو مرتے ہوئے بھی ستر کا بڑا خیال تھا۔ اور زمین پر گرتے ہوئےابوجہل کی آنکھوں میں انکھیں ڈال کر بولیں “رب کعبہ کی قسم میں کامیاب ہوگئی”

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…