منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

میں برا لڑکا نہیں ہوں ،میرا اسٹائل کچھ ہٹ کر ہے‘ احمد شہزاد

datetime 8  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد نے کہاہے کہ میں برا لڑکا نہیں ہوں تاہم میرا اسٹائل کچھ ہٹ کر ہے، میں سمجھ نہیں پارہا کہ میرے رویئے کے بارے میں لوگ آخر باتیں کیوں بناتے ہیں؟حالانکہ میں ایسا بالکل بھی نہیں ہوں۔ ایک انٹرویو میں احمد شہزاد نے کہا کہ میں فیلڈ میں پورے جوش و خروش کا مظاہرہ کرتا ہوں اور شائقین کو لطف اندوز کرنے کی پوری کوشش کرتا ہوں۔ میں کافی بااخلاق اور دوستانہ مزاج کا حامل ہوں۔ آپ کچھ اور تو مجھے کہہ سکتے ہیں لیکن برا لڑکا نہیں کیونکہ اس بات میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ جب ناقدین کو میری پرفارمنس میں کچھ غلط نہیں ملتا تو وہ یہ کہنا شروع کردیتے ہیں کہ میرے کچھ ڈسپلنری مسائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ چیزیں اس وقت مجھے اور بھی زیادہ دکھ پہنچاتی ہیں جب خود میرے اپنے لوگ اس بارے میں سوال کرنا شروع کردیتے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ میں ٹیم میں مشکلات پیدا کرتا ہوں، میں ایک بار پھر یہ بات صاف کرنا چاہتا ہوں کہ میرا ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔میں کسی ڈسپلنری ایشو میں نہیں الجھابلکہ میں نے ہمیشہ ہی اپنے ملک کے لئے بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…