ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

یمن کے مسئلے کاحل جنگ نہیں ،فضائی اورزمینی حملے بندکئے جائیں،ایرانی وزیرخارجہ

datetime 8  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 
اسلام آباد(نیوزڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ یمن کا مسئلہ جنگ سے حل نہیں ہوگا اس لیے وہاں فضائی اور زمینی حملے بند کیے جائیں۔اسلام آباد میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی جس میں یمن میں جاری جنگ اور علاقے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یمن کا مسئلہ جنگ سے حل نہیں ہوگا اس لیے علاقے میں فوری سیز فائر کرتے ہوئے زمینی اور فضائی حملے بند کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سرتاج عزیز سے بات چیت کا محور دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امن تھا، ہم نے سرحدی انتظام کو مو¿ثر بنانے پر اتفاق کیا ہے جب کہ ایران افغانستان میں مفاہمت کے عمل کی بھی حمایت کرتا ہے۔اس موقع پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ یمن کی صورتحال پر پاکستان کو تشویش ہے وہاں جاری بحران کو ختم ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن سمیت دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھائے گا۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے 2 روزہ اہم دورے پراسلام آبادپہنچے ہیں جہاں وہ وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھی ملاقات کریں گے جس میں وزیراعظم اور آرمی چیف کو وہ یمن کی صورتحال پر اپنے ملک کے موقف سے آگاہ کریں گے۔واضح رہے کہ یمن کی صورتحال کی وجہ سے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پائی جاتی ہے جسے ختم کرنے کے لیے وزیراعظم نوازشریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان اہم کردار ادا کررہے ہیں جب کہ گزشتہ روز ترکی اور ایران کے درمیان یمن میں جاری جنگ کو روکنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…