اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری نے الیکشن 2013 ءمیں ہونے والی مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے بننے والے جوڈیشل کمیشن میں فریق بننے کا فیصلہ کر لیا۔افتخار چوہدری کے وکیل احسن الدین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ افتخار چوہدری کسی بھی کمیشن میں پیش ہونے کا حق رکھتے ہیں اس لیے وہ خود انتخابی دھاندلی کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے۔وکیل احسن الدین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ میں بھی لکھ کر دی گئی تھی اور ان کے موکل افتخار چوہدری کے خلاف اگر ثبوت پیش کیے گئے تو وہ ان کا بھرپور جواب دیں گے۔سابق چیف جسٹس کے وکیل کا کہنا تھا کہ افتخار چوہدری جوڈیشل کمیشن کی کاروائی کا انتظار کریں گے اور کاروائی کے دوران وہ خود بھی پیش ہو کر اپنے موقف سے آگاہ بھی کریں گے