جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

سنی لیون نے پورا چہرہ تبدیل کرانے کے لیے سرجری کروا لی

datetime 21  ستمبر‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) نامور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے حال ہی میں اپنی تصاویر جاری کی ہیں جن میں ان کے چہرے پر کاسمٹک سرجری نظرآرہی ہے۔فیشن اورشوبز کی دنیا میں کاسمیٹک سرجری کااستعمال لازم و ملزوم ہوگیا ہے اب ہراداکارہ اپنے چہرے کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے کاسمیٹک سرجری کرواتی ہے، بالی ووڈ کی نامور اداکارہ عائشہ تاکیا سے لے کر راکھی ساونت تک تمام اداکاراؤں نیاپنے حسن میں مزید اضافے کے لیے

کاسمیٹک سرجری کا سہارا لیا ہیاور اب بالی ووڈ کی آئٹم گرل سنی لیون نے ٹویٹر پر اپنی تصاویر جاری کی ہیں جن میں وہ پروستھیٹک میک اپ چہرے پر سجائے نظر آرہی ہیں۔پروستھیٹک میک اپ دراصل کاسمیٹک سرجری کی ایک قسم ہے جس میں جسم کے مصنوعی اعضا کو چہرے اور جسم پر سرجری کے ذریعے لگایا جا تا ہے جس سے انسان کی ظاہری شکل و صورت عارضی طور پر تبدیل ہوجاتی ہے ، بھارتی میڈیا کے مطابق سنی لیون نے پروستھیٹک سرجری کا عمل اپنی نئی فلم کے لیے اپنایا ہے جس میں وہ بالکل نئے اور مختلف روپ میں نظرآئیں گی۔سنی لیون نے ٹوئٹر پر دو تصاویر جاری کی ہیں اور ساتھ میں لکھا ہے کہ میں نے اپنی نئی فلم کے لیے پروستھیٹک کاعمل کروایا ہے مجھے یقین ہے آپ نے مجھے اس سے پہلے کبھی اس روپ میں نہیں دیکھا ہوگا۔سنی لیون نے یہ انداز کس فلم کے لیے اپنایا ہے اس کی تفصیلات منظرعام پر نہیں آسکی ہیں تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں ملا جلا ردعمل موصول ہورہا ہے ، ایک صارف نے لکھا ہے کہ سنی آپ ویسے ہی بہت خوبصورت ہیں مجھے آپ کا یہ روپ بالکل بھی پسند نہیں آیا۔جب کہ ایک اور صارف نے انہیں بھوت قراردیتے ہوئے لکھا کہ آپ راگنی ایم ایم ایس کی نئی فلم میں بھوت کردار نبھا رہی ہیں؟ایک اور صارف نے انہیں مصر کی حنوط شدہ لاش (ممی) قرار دیدیا۔واضح رہے کہ سرجری کا یہ عمل عارضی ہے فلم کے اختتام کے بعد سنی لیون واپس اپنی اصلی صورت میں آجائیں گی۔

 

 



کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…