منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کی درخواست پر اسمبلی میں وزیردفاع کے سخت جملے حذف کرنے کی ہدایت

datetime 8  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی استدعامنظور کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیردفاع کی تقریرکے سخت جملے اسمبلی کی کارروائی سے حذف کرنے کی ہدایت کردی۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی شریں مزاری نے کہاکہ وزیردفاع سیکیورٹی معاملات اور یمن کی صورتحال پر کم بولے اوراْنہوں نے اپنی توجہ پی ٹی آئی لیڈرشپ پر مرکوز رکھی اور دل کی بھڑاس نکالی جس کی وجہ شاید دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کا قیام تھا، وہ درخواست کرتی ہیں کہ وزیردفاع کے الفاظ حذف کیے جائیں جس پر سپیکر نے ہدایات جاری کردیں۔ شیریں مزاری نے کہاکہ ماضی میں بھی امریکی جنگ کا حصہ بننے کی مخالفت کی تھی لیکن پھرپورے ملک کو سی آئی اے اور بلیک واٹر کے حوالے کردیا، کوشش کی جائے کہ یمن مین جنگ بندی کرائی جائے ، ہمیں تاریخ سے سبق سیکھناچاہیے ، سعودی عرب کو خطرہ ہواتو پھر جاناچاہیے لیکن معاملے کاتعلق سعودی عرب کی سلامتی نہیں بلکہ یمن سے متعلق ہے۔اْنہوں نے کہاکہ ہمیں امن کی طرف چلناہے ،جنگ میں شامل ہوناامن کے حق میں نہیں ہوگا، کسی کا ساتھ نہیں دے سکتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…