منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

کراچی ، رینجرز سے مقابلے میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر الیاس کشمیری سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

datetime 8  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کیماڑی کے علاقے میں رینجرز سے مقابلے میں 5 دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز نے مطلوب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیماڑی کے ٹاپو میں ایک مکان پر چھاپہ مارا تو دہشت گردوں کی جانب سے ان پر دستی بموں سے حملہ اور فائرنگ شروع کر دی گئی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شدید زخمی ہو گئے جس پر رینجرز نے مزید نفری طلب کر کے علاقے کا محاصرہ کیا اور جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے قبضے سے دستی بم، کلاشنکوف اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئیں۔رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے اور ان میں ٹی ٹی پی کراچی کا کمانڈر الیاس کشمیری بھی شامل ہے۔ دوسری جانب لیاری کے علاقے افشانی گلی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لانڈھی میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ملزموں سے اسلحہ اور مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ادھر کلفٹن بوٹ بیسن کے قریب پولیس مقابلے کے دوران زخمی ملزم سمیت دو ملزموں کو حراست میں لے کر اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مہدی حسن اور نسیر سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…