ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

بلوچستان میں 7 سال بعد پہلی سزائے موت، بہاولپور میں بھی ایک شخص کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

datetime 8  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بلوچستان میں 7سال بعد سزائے موت پر عملدر آمد شروع ہوگیا۔بدھ کی صبح مچھ جیل میں قتل کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی۔ بہاولپور میں بھی ساتھی فوجی کو قتل کرنے والے شخص کی سزائے موت پر بھی عملدر آمد کردیا گیا۔ مچھ جیل میں قید قتل کے مجرم امیر حمزہ نے 29مئی 1995 کو ہرنائی میں معمولی تنازعے پر فائرنگ کرکے محمد ایوب کو قتل کردیا تھا۔ امیر حمزہ سے بھائیوں اور دیگر رشتہ داروں کی گزشتہ روز آخری ملاقات کرائی گئی۔ بلوچستان میں سات سال بعد یہ پہلی پھانسی ہے۔ ا±دھر سینٹرل جیل بہاولپور میں فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے سابق فوجی سکندر علی کو بھی پھانسی دی گئی۔ سکندر علی نے اپنے ساتھی فوجی کو قتل کیا تھا۔ رحم کی اپیلیں مسترد ہونے کے بعد گزشتہ روز اسٹیشن کمانڈر بہاولپور گیریڑن نے مجرم کی سزائے موت پر عملدر آمد کا حکم دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…