اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کوےقین دھانی کرائی ہے کہ بجلی کے صارفین کودی جانے والی سبسڈی میں 80ارب روپے کی کمی کردی جائے گی۔ذرائع کے مطابق حکومت نے عالمی ادارے کوےہ بھی بتایاہے کہ ٹیکس نادھندگان کے خلاف آپریشن بھی کیاجائے گا۔حکومت کے مطابق بجلی کے لاسسز کم کرنے کے لئے صارفین کو80ارب روپے کی سبسڈی نہیں دی جائے گی جبکہ آئی ایم ایف نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وصولیوں کے ہدف کوحاصل کرنے کے لئے ٹیکس نیٹ ورک میں بھی اضافہ کیاجائے ۔