اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر میانمار سے متعلق جان بوجھ کر جھوٹی پوسٹ شیئر کی گئیں۔ ان خیالات کا اظہار اینکر وقار ذکا نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ میانمار کی امیگریشن سوشل میڈیا کوفالو کر رہی تھی اس لئے ان کی نظروں سے بچنے کے لئے سوشل میڈیا پر جھوٹی پوسٹ اور ٹویٹ شیئر کی جاتی رہیں۔ وقار ذکا نے کہا کہ انہوں نے جب آرخائن میں ایجنٹ سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ آپ نے
سوشل میڈیا پر کوئی اپ ڈیٹ نہیں دینی اور اپنا موبائل نمبر بھی بند کر لیں جس کے بعد والدہ کے فون سے بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پہلے دبئی سے بھوٹان پھر وہاں سے ایک راستہ ہے جو بھارت سے ہو کر گزرتا ہے میانمار میں داخل ہونے کے لئے مینڈیلا سے ویزہ اپلائی کیا پھر اس کے بعد میانمار میں داخل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امیگریشن والے فیس بک اور ٹویٹر کے ذریعے واچ کر رہے تھے اس لئے انہوں نے سوشل میڈیا پر جھوٹ بولا۔