منگل‬‮ ، 09 دسمبر‬‮ 2025 

کراچی، ننھے سعد کے اغوا ء وزیادتی کا کیس ،سفاک قاتلوں نے بچے کے اغوا ءسے لیکر قتل تک کی تفصیلات بتادیں

datetime 29  ستمبر‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)لانڈھی میں ننھے سعد کے قاتل حسن اور سہیل نے بچے کے اغوا سے لیکر قتل تک کی تفصیلات بتادیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی کے علاقے میں 6 سالہ بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے کیس کی سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے دونوں ملزمان کا اعترافی بیان ریکارڈ کرلیا۔ننھے سعد کے قاتل گرفتار ملزمان سہیل اور حسن نے بچے کے اغوا سے لیکر قتل تک کی تفصیلات بتادیں، ملزم حسن نے بیان دیا کہ میں گوشت کا کام کرتا ہوں اور 18 ستمبر کو باڑے کے پاس موجود تھا، میرے ساتھ ملزم سہیل بھی موجود تھا، بچہ خالہ کے گھر سے باہر آیا تو سہیل نے اسے چیز دلوائی اور باڑے لے آیا۔

ملزم حسن نے پولیس کو بیان دیا کہ باڑے میں تھوڑی دیر بچے کو جانور دکھائے اور پھر کمرے میں لے گئے، پہلے سہیل نے بچے سے زیادتی کی اس کے بعد میں نے زیادتی کی، بچے کے ہاتھ پائوں باندھ کر اوپر کپڑا ڈال دیا تاکہ اس کی آواز نہ نکلے، اس کے بعد سہیل نے بچے کو کمرے سے باہر نکالا اور گلا دبایا۔ملزم حسن نے کہا کہ سہیل نے بچے کے سر پر بلاک مارا جس سے وہ مرگیا جس کے بعد ہم نے بھوسے کے کٹے میں لاش ڈال کر اسے گندی گلی میں پھینک دیا، سہیل گھر سے قالین لیکر آیا اوپر رکھا اور پھر بلاک رکھ دیا، ہمیں لاش کا معلوم تھا اس لئے ورثا کو خود لیکر وہاں گئے۔ننھے سعد کے دوسرے قاتل ملزم سہیل نے بیان دیا کہ ملزم حسن کے کہنے پر بچے کو باڑے میں لیکر گیا تھا، پہلے میں نے پھر حسن نے بچے سے زیادتی کی، حسن نے بچے کو مارا جس کے بعد گندے نالے میں پھینک دیا، عدالت نے دونوں ملزمان کا اعترافی بیان ریکارڈ کرکے ریکارڈ پر رکھ لیاہے۔



کالم



عمران خان اور گاماں پہلوان


گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…