منگل‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2026 

بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرا کر ایشیاکپ جیت لیا

datetime 28  ستمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔دبئی میں ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاک بھارت فائنل ہو ا جس میں بھارت فاتح رہا۔فائنل میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی پوری ٹیم 19 اعشاریہ ایک اوور میں 146 رنز پر آؤٹ ہوگئی جواب میں بھارت نے ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔اس سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم 19 اعشاریہ ایک اوور میں 146 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی صاحبزادہ فرحان تھے جنہوں نے 38 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیلی اور 84 کے مجموعی اسکور پر ورون کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ان کے بعد آنے والے صائم ایوب 113 کے مجموعی اسکور پر 14 رنز بنا کر کلدیپ کا شکار بنے۔دوسری وکٹ گرنے کے بعد پاکستانی بیٹرز کی لائن لگ گئی اور باقی 8 کھلاڑی صرف 33 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

صائم ایوب کے بعد محمد حارث بھی بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔ 126 کے اسکور پر فخر زمان بھی ورون کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 35 گیندوں پر 46 رنز بنائے۔ 131 کے اسکور پر حسین طلعت بھی آؤٹ ہوگئے، وہ صرف ایک رنز بناسکے۔ان کے بعد سلمان آغا بھی 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، ان کے بعد شاہین آفریدی اور فہیم اشرف بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔حارث رؤف اور محمد نواز نے 6،6 رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ بمراہ، ورون اور اکثر پٹیل نے 2،2 وکٹیں لیں۔ہدف کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ لائن کو مشکلات کا سامنا رہا۔ بھارت کی پہلی وکٹ دوسرے اوور میں گری جب ابھیشک شرما فہیم کی گیند پر 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بھارت کی دوسری وکٹ 10 کے اسکور پر گری جب بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو ایک رنز بنا کر شاہین کا شکار بنے۔20 کے مجموعی اسکور پر شبمن گل بھی 12 رنز بنا کر فہیم اشرف کا شکار بن گئے۔

77 کے مجموعی اسکور پر سنجو سیمسن 24 رنز بنا کر ابرار کا شکار بنے۔فائنل کے لیے پاکستان ٹیم کے اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ پاکستان ٹیم میں کپتان سلمان علی آغا،صائم ایوب، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، حسین طلعت، محمد حارث، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا انجری کے باعث فائنل سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی جگہ پلیئنگ الیون میں رنکو سنگھ کو شامل کیا گیا ہے۔ایشیا کپ 2025 میں بھارت نے پاکستان کو دونوں میچز میں ہرایا لیکن اس کے علاوہ پاکستان نے اب تک ایشیا کی ہر ٹیم کو شکست دی ۔پاکستان اور بھارت کسی بھی کثیر ملکی ٹورنامنٹ میں اب تک 5 بار فائنل میں آمنے سامنے آئیں ہیں یہاں پاکستان بھارت سے آگے ہے۔پاکستان نے 3 بار جب کہ بھارت نےپاکستان کو 2 بار فائنل میں شکست دی ہے۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…