پیر‬‮ ، 16 فروری‬‮ 2026 

یمن بحران : پارلیمنٹ کی رائے پر من و عن عمل کیا جائیگا،ایران کو بھی پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہئے ، نوازشریف

datetime 7  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ یمن کی صورت حال کا معاملہ انتہائی حساس ہے اس وقت مشترکہ اجلاس بلا کر اس ایوان میں مشورے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں تاکہ حکومت کو آپ جو بھی مشورہ دیں ان کو سنجیدگی سے سن رہے ہیں تاکہ مل بیٹھ کر اس حساس مسئلے کا بہتر حل تلاش کریں ۔ ترکی کے ساتھ مل کر ابھی ہمیں کچھ باتوں کا انتظار ہے ترکی کے صدر سے ملاقات ہوئی اور ہماری اور ترکی کی رائے ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں ایران کے ساتھ بھی اس معاملے پر بات ہو رہی ہے اور ان کا وزیر خارجہ ایک دو دن میں پاکستان آئے گا ۔ آپ ہماری رہنمائی کریں یمن کے معاملے پر اگر کوئی بہتر رائے ہے تو اس پر ضرور عمل کیا جائے گا ۔ سعودی عرب ہمارا دوست ملک ہے ان کو ابھی کوئی خطرہ نہیں ہے اگر خدانخواستہ ایسی کوئی صورت حال پیدا ہوئی تو پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہو گا ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے طنزاً کہا کہ ماضی میں مشاہد حسین سے علیحدگی میں مشاورت ہوتی تھی آج تک پارلیمنٹ کے فورم پر مشاورت ہو رہی ہے ۔ نواز شریف نے کہا کہ مشاہد حسین سید سے بند کمرے میں ایک دوسرے سے مشورے سنتے تھے

مزید پڑھئے:نیویارک : 85فٹ کی بلندی پر رولر کوسٹر رک گئی ،لوگ پیدل نیچے اترے

جس پر ایوان کے اندر زور دار قہقہ لگایا گیا ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت مشترکہ اجلاس سے مینڈیٹ نہیں بلکہ رائے لینے کے لئے آئے ہیں یہ بات انہوں نے اعتزاز احسن کے بیان پر دی کہ حکومت کیا مینڈیٹ لینا چاہتی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ سے کوئی چیز خفیہ نہیں رکھیں گے ۔ وزیر اعظم نے عندیہ دیا ہے کہ اگلے چند دنوں میں وہ انڈونیشیا ، ملائیشیا ، برونائی کے دورے پر جانے والے ہیں تاکہ وہاں کی حکومتوں سے پاکستان یمن کی صورت حال پر صلاح مشورہ کرے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ


نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…