پیر‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2026 

’’بینظیر بھٹو بننے میں سالوں لگ جاتے ہیں مریم بی بی‘‘

datetime 19  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)این اے 120میں ن لیگ نہیں جمہوریت جیتی، مریم نواز اور بینظیر بھٹو میں مقابلہ کرنا ابھی درست نہیں ، بینـظیر بھٹو بننے میں کئی دہائیاں لگ جاتی ہیں، مریم نواز کو محتاط گفتگو کرنی چاہئے، موروثی سیاست کے خلاف ہوں ، سیاستدانوں کے بچے اگر مار کھائیں تو آگے آنا ان کا حق ہے،خواجہ سعد رفیق کا این اے 120ضمنی الیکشن کے بعد پہلا باقاعدہ

ردعمل، سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی کو اہم مشوروں سے نوازتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نےاین اے 120کے ضمنی الیکشن کے بعد اپنے پہلے باقاعدہ ردعمل میں کہا ہے کہ ین اے 120 کے نتائج سے پی ٹی آئی، پی پی، جماعت اسلامی کو سبق سیکھنا چاہئے۔ مریم نواز اور بینظیر بھٹو کا تقابل ابھی درست نہیں ہو گا کیونکہ بینظیر بھٹو بننے میں دہائیاں لگ جاتی ہیں۔ موروثی سیاست کے خلاف ہوں تاہم اگر سیاستدان کے بچے مار کھائیں تو ان کا آگے آنا انکا حق ہے۔ مریم نواز کا مستقبل روشن ہے، وہ محنت کر رہی ہیں لیکن انہیں محتاط گفتگو کرنی چاہئے۔مریم نواز کو اس لئے ٹارگٹ کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے والد نواز شریف کے نظرئیے کی تقلید کرتی نظر آتی ہیں۔ مریم نواز میری چھوٹی بہن کی طرح ہیں ۔ مسلم لیگ ن میں دھڑے بندی کی باتیں درست نہیں، نواز شریف کی قیادت میں سب متحد ہیں، چودھری نثار ہمارے سینئر ہیں، انکی اپنی رائے ہوتی ہے۔ نواز شریف جلد پاکستان واپس آ جائیں گے، بیگم کلثوم نواز کو وزیراعظم بنانے کی کوئی بات نہیں ہوئی۔ وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ بھارت افغانستان اور بلوچستان میں پاکستان کے خلاف نفرتیں بڑھا رہا ہے۔ بھارت سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطے میں امن قائم کرے، ہمیں بھارتی سازشوں کا بھرپور جواب دینے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…