ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

پارلیمنٹ میں آکر اسمبلی کو جعلی کہنا عمران خان کا دہرا معیار ہے، خورشید شاہ

datetime 7  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی موجودگی میں ایوان کے اندر تحریک انصاف کے خلاف جملے بازی افسوسناک ہے لیکن پارلیمنٹ میں آکر اسمبلی کو جعلی کہنا عمران خان کا بھی دہرا معیار ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت کا کردار پارلیمنٹ کو احسن انداز سے چلانا ہے، گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیر اعظم کی موجودگی میں تحریک انصاف کے خلاف جملے کسے گئے تاہم پارلیمنٹ میں آکر اسمبلی کو جعلی کہنا عمران خان کا بھی دہرا معیار ہے، عمران خان کو اب ایسی باتیں زیب نہیں دیتیں اور ہم چاہتے ہیں نظام چلتا رہے

مزید پڑھئے:’جنت میں ملنا ہے تو اپنی بیویاں قتل کر کے آو‘

ورنہ جمہوریت ہاتھ سے نکل جائے گی۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارے اتحاد میں تحریک انصاف کی مخالف جماعتیں ہیں اس لئے تحریک انصاف کو اپوزیشن اتحاد میں شامل کرنا ممکن نہیں۔ جب تک اتحادی راضی نہیں ہونگے پی ٹی آئی کو اپوزیشن اتحاد میں شامل نہیں کرینگے۔ تحریک انصاف کی اپنی سیاست ہے لیکن سیاست میں سولو فلائٹ نہیں ہو سکتی۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی موجودگی میں تحریک انصاف کی ایوان آمد پر نعرے بازی افسوسناک ہے۔ وزیراعظم کا کردار پارلیمنٹ کو فعال طریقے سے چلانا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…