جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

قطر کا برطانیہ سے 24 لڑاکا طیارے خریدنے کا معاہدہ

datetime 18  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن / دوحہ(این این آئی) عرب ممالک کی جانب سے بائیکاٹ کے بعد قطر نے اپنا دفاع مضبوط بنانے کیلیے برطانیہ سے 24 جنگی طیارے خریدنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ اور قطر نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس میں لندن اپنے 24 ٹائیفون لڑاکا طیارے دوحہ کو فروخت کرے گا۔ عرب پڑوسی ممالک کے قطر سے تعلقات ختم کرنے کے

بعد دوحہ کا کسی دوسرے ملک سے یہ دوسرا بڑا دفاعی معاہدہ ہے۔ اس سے قبل رواں سال جون میں قطرنے امریکا سے 12 ارب ڈالر کی لاگت سے ایف 15 جنگی جہاز خریدنے کی تصدیق کی تھی جب کہ 2016 میں فرانس سے 24 ڈسالٹ رافیل لڑاکا طیاروں کا معاہدہ کیا تھا جس کی مجموعی مالیت تقریباً 8 ارب ڈالر تھی۔قطر کی جانب سے غیر عرب ممالک سے دفاعی نوعیت کے معاہدے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب رواں سال 5 جون کو سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر سمیت دیگر عرب ریاستوں کی جانب سے دہشت گردوں کی مالی معاونت کے الزامات پر قطر کا بائیکاٹ اور تعلقات منقطع کرلیے گئے؛ اور یہ صورتِ حال اب تک جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق جنگی طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر قطر کے وزیردفاع خالد بن محمد العطیہ اور ان کے برطانوی ہم منصب مائیکل فیلن نے دستخط کیے۔ قطر میں برطانوی سفیر نے بھی ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ برطانیہ اور قطر کے مابین جنگی طیاروں کا مذکورہ معاہدہ ان دونوں ممالک میں دفاعی تعلقات کو مستحکم کرنے کیلیے پہلا قدم ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…