پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

کھلاڑی امن کے سفیر ہوتے ہیں ان کی کھیل کے میدان میں حوصلہ افزائی ضرور کرنی چاہئے ٗمیاں اسلم

datetime 18  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد (این این آئی)سابق رکن قومی اسمبلی اور پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے صدر میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ کھلاڑی امن کے سفیر ہوتے ہیں ان کی کھیل کے میدان میں حوصلہ افزائی ضرور کرنی چاہئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے زیراہمتام اسلام آباد فٹ سال چمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کئی ٗاس موقع پر

پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عدنان ملک، اسلام آبادسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر رانا تنویراحمد، اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن عدنان سمیع، اسلام آباد سکولز سپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر آصف ملک، پاکستان سپورٹس فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری کے سیکرٹری جنرل معین الدین، اسلام آباد فٹ بال کلب کے سابق کپتان اور ہیڈسٹارٹ سکول کے کوچ نیک محمد کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، میاں اسلم نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کا انعقاد خوش آئندہ ہے جس سے ملک میں کھیلوں کا معیار بہتر ہو سکتا ہے اورصحت مند معاشرے کے لئے بھی کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے انعقاد سے ہماری نوجوان نسل کئی مختلف بیماریوں سے بچ سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ کھیلوں کو سہولیات فراہم کر نا حکومت اور فیڈریشنوں کی ذمہ داری ہے،چمپئن شپ میںخواتین کے فائنل میچ میں ہیڈسٹارٹ سکول نے آئی سی اے ایس کو 3-2 گول سے ہرا کر چمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا، ہیڈسٹارٹ سکول کی طرف سے حفصہ ناصر نے دو اور سفا عظیم نے ایک گول جبکہ آئی سی اے ایس کی جانب سے ایمان اور وائریہ نے ایک، ایک گول کیا،چمپئن شپ میں خواتین کے ایونٹ میں 11 ٹیموں نے حصہ لیا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…