اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا ہے کہ این اے 120 میں 65 فیصد ووٹرز نے حصہ نہیں لیا‘ الیکشن کمیشن کے قواعد میں بہت سی خامیاں ہیں‘ نواز شریف کو این اے 120 میں جانے کی اجازت تھی لیکن عمران خان کو نہیں‘ الیکشن کمیشن کا رویہ انتہائی غیر مناسب تھا۔
پیر کو نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کروڑ پتی نہیں ہیں تو رکن قومی اسمبلی یا صوبائی اسمبلی نہیں بن سکتے۔ الیکشن کمیشن کے قواعد میں بہت سی خامیاں ہیں۔ نواز شریف کو این اے ایک سو بیس میں جانے کی اجازت تھی لیکن عمران خان کو نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن کو پیش ہونے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ الیکشن کمیشن کا رویہ انتہائی غیر مناسب تھا این اے 120 میں تمام پولنگ اسٹیشنز پر بائیو میٹرک مشینیں نہیں تھیں۔ عمران خان این اے چار کے امیدوار کا فیصلہ کریں گے این اے ایک سو بیس میں 65 فیصد ووٹرز نے حصہ نہیں لیا۔