بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

این اے 120کا میچ فکس،بڑی سیاسی جماعت نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نواز شریف کی جیب میں ہے ،ضمنی انتخاب میں نادرا کا کرداربھی مشکوک رہا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن این اے 120میں شفاف الیکشن کرانے میں مکمل ناکام رہا ۔نادرا نے حلقہ این اے 120کے ووٹروں کو دوسرے حلقے میں منتقل کیا جبکہ کئی ووٹروں کا لسٹوں میں نام ہی نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر میچ فکس کیا ہے الیکشن کمیشن عوامی کی امنگوں پر پورا اترنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے ۔میچ فکس کرنا مسلم لیگ (ن) کا پرانا وطیرہ ہے ۔ دوسری جانب حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب میں مختلف پولنگ اسٹیشنز پر (ن) لیگ اورتحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان لڑائی جھگڑے ، (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے ایک دوسرے کی گاڑیوں کا گھیراؤ کر کے مخالفانہ نعرے بازی کی جاتی رہی تاہم پاک فوج ، رینجرز او رپولیس کے جوان بیچ بچاؤ کراتے رہے،کوئنز روڈ پر پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے کارکنوں میں کرسیاں چل گئیں تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پا لیا ،ایک پولنگ اسٹیشن پر پی ٹی آئی کی خواتین نے (ن) لیگ کی خاتون کا چہرہ نوچ ڈالا ،پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے کارکن پر امن رہے ۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 120کے بڑے سیاسی معرکے میں 40سے زائد امیدوار میدان میں تھے تاہم سب سے زیادہ جوش و خروش پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے کارکنوں میں دیکھا گیا اور دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف روایتی حریف کا رویہ اختیار کئے رکھا ۔ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا صرف ایک پولنگ اسٹیشن پر (ن) لیگ کے کارکنوں سے نعرے بازی کا مقابلہ ہوا ۔مزنگ چوک میں لیگی کارکنوں نے پی ٹی آئی کے قافلے کو روک لیا اور گھیراؤ کر کے شدید نعرے بازی کی

جس کے جواب میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے بھی نعرے بازی کی گئی ۔ اس دوران صورتحال کشیدہ ہو گئی تاہم پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو اپنے حصار میں لے کر وہاں سے روانہ کر دیا

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…