پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ترکی میں شہبازشریف کی غیرمعمولی پذیرائی ،نئی تاریخ رقم

datetime 16  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )ترکی میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی غیرمعمولی پذیرائی کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان، وزیراعظم بن علی یلدرم، وزراء اور اعلیٰ ترین حکام سے ملاقاتیں کیں۔ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم کی جانب سے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔ ترک قیادت کی ہدایات پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کیلئے مختلف ہسپتالوں اور عوامی خدمت کے اداروں کے خصوصی دوروں کا اہتمام کیا گیا۔

دریں اثناء ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے ایوان وزیراعظم،استنبول میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ،جس میں ترکی کے ڈپٹی وزیراعظم رجب اکدغان کے علاوہ دیگر اعلی ترک حکام نے شرکت کی۔ترکی کے وزیراعظم نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اورپاکستان کے رشتے مثالی رشتے ہیں اوردنیا کی کوئی طاقت ان میں رخنہ نہیں ڈال سکتی۔انہوں نے کہاکہ ترک حکومت پاکستانی قیادت کے ساتھ ملکر دونوں ملکوں کے تعلقات کو ٹھوس اقتصادی روابط کی شکل دینے کیلئے تیزی سے کام کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بدخواہ ترکی کے بدخواہ ہیں اورترکی کے دوست پاکستان کے دوست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں اورکسی ملک کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اس حوالے سے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنائے۔ترک وزیراعظم نے اس موقع پر پنجاب حکومت کے ساتھ کم آمدنی والے افراد کیلئے رہائشی سہولتیں ،ٹرانسپورٹ،صحت ،امن وعامہ اوردیگر شعبوں میں مدد اورتعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ترک وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی اس تجویز سے اتفاق کیا کہ ترکی اورپاکستان کے درمیان تجارتی مراسم کو فروغ دینے کیلئے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے جس میں دونوں ممالک کے متعلقہ حکام اورافراد شامل ہو۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ کو ترک حکومت اورترکی کے عوام کی طرف سے استنبول آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں اورآپ کا یہ دورہ پاک ترک دوستی کو مزید استحکام دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اورپاکستانی عوام عالمی مسائل پر ایک ہی طرح سوچتے ہیں اور دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ چار برسوں کے دوران ترکی کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جنگ ہو یا سیلاب یا زلزلے یا کوئی اورقدرتی آفت ترکی نے ہمیشہ پاکستان کا ہر موقع پر بھر پور ساتھ دیا ہے اورپاکستان کے عوام ترکی کے اس بے پایاں تعاون کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے مابین دوستی کارشتہ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوچکا ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیاں اقوام عالم کی تاریخ میں اپنی مثال آپ ہیں۔پاکستان نے اتحاد اوراتفاق کی قوت سے دہشت گردی کے خلاف جنگ پر کافی حد تک قابو پالیا ہے اورترکی جیسے دوستوں کی مدد اورتعاون سے اس جنگ پر بہت جلد مکمل قابو پالیں گے۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے استنبول میں ترکی زبان سیکھنے والے پاکستانی طلبا و طالبات نے ملاقات کی۔

وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر پاکستانی طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ میں سے ہر طالب علم پاکستان کا سفیر ہے اور آپ اپنے عمل اور محنت سے ثابت کریں کہ پاکستانی بہترین قوم ہیں اور آپ نے اپنے طرز عمل سے ملک و قوم کا نام روشن کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے طلبا و طالبات سے کہا کہ محنت سے ترک زبان سیکھیں کیونکہ محنت ہی کامیابی کا راستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت مزید طلبا و طالبات کو ترک زبان سکھانے کیلئے ترکی بھیجے گی اورآپ کی طرح ان طلبا و طالبات کے تمام اخراجات پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔ اس موقع پر طلبا و طالبات نے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف اور پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ کی ذاتی دلچسپی کے باعث ہمیں ترک زبان سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ترکی میں جہاں بھی جاتے ہیں، محبت کے مظاہرے دیکھنے میں آتے ہیں۔

طلبا و طالبات نے وزیر اعلیٰ سے وعدہ کیاکہ ہم آپ کے فراہم کئے گئے موقع کا بہترین فائدہ اٹھائیں گے۔اس موقع پر پاکستانی قونصلیٹ ڈاکٹر یوسف جنید نے کہا کہ ترک زبان سیکھنے والے بچوں کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں اور طلبا و طالبات کو آئندہ بھی سہولتوں کی فراہمی جاری رہے گی۔ ترکی میں پاکستان کے سفیر سائرس سجاد قاضی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کے ترکش زبان سکالرشپ پروگرام کے تحت پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 30 طلبا و طالبات کا وفد ترکی کی معروف یونیورسٹی آف استنبول میں ترک زبان سیکھ رہا ہے اوران طلبا و طالبات کے ترک زبان سیکھنے کے تمام اخراجات پنجاب حکومت نے برداشت کئے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے آج فتح سلطان محمد ہسپتال، استنبول کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ کو ہسپتال حکام نے ہسپتال کے نظام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ صحت کے شعبہ میں ترکی کے تجربات اور اقدامات قابل تقلید ہیں۔انہوں نے کہاکہ ترکی کا ہیلتھ کےئر نظام شاندار ہے اوراس سے فائدہ اٹھارہے ہیں ۔وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کرکے متعلقہ معلومات حاصل کیں۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے آج استنبول میں ترک سرمایہ کاروں کے مختلف وفود سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران پاکستان کو توانائی کے بحران سمیت مختلف سنگین مسائل سے نمٹنے کیلئے ترکی کے تعاون کو پاکستان کی آئندہ نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاک ترک تعلقات کی جڑیں تاریخ میں دور تک پیوستہ ہیں لیکن ان تعلقات کو ٹھوس اقتصادی تعاون کی شکل دینے پر ہم ترکی کی موجودہ قیادت کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کی کامیابیاں دنیا کے دوسرے ترقی پذیر ممالک کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر موجود پنجاب میں سولرپاور پراجیکٹ لگانے والے ترک سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ اپنا پراجیکٹ نومبر کے وسط تک مکمل کرلیں۔ واضح رہے کہ ذورلو کمپنی کے تحت بہاولپور میں 300 میگاواٹ فی یونٹ بجلی کی قیمت کے لحاظ سے پاکستان میں پہلا پلانٹ ہوگا۔

پراجیکٹ کا 200 میگا واٹ کا حصہ صرف 5.15 سینٹ فی یونٹ بجلی مہیا کرے گا جو کہ پاکستان کیلئے ایک ریکارڈ ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو جلد از جلد اور سستی بجلی مہیا کرنا میرا مشن ہے اور میں اس مشن کی تکمیل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گا۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…