رائے ونڈ (این این آئی)رائیونڈ کے دولہا اپنی دولہن کو لانے کے لئے ہیلی کاپٹر پر بارات لیکر پہنچ گیا ،دولہا اپنی دو بہنوں کے ہمراہ ہیلی کاپٹر میں بارات لیکر شیخوپورہ روانہ ہوا اور دلہن لیکر واپس پہنچ گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ پاجیاں سٹی رائے ونڈ میں مقامی کیبل نیٹ ورک سسٹم کے اونر رانا راحیل کے بھائی ندیم دلشاد کی
بارات ہیلی کاپٹر پر شیخوپورہ کیلئے روانہ ہوئی ،شجاع موٹرزلاہور کا آرمی کا پرائیوئٹ ہیلی کاپٹر 3لاکھ 75ہزار روپے میں بک کیا گیا تھا ،دلہا کی بارات ہیلی کاپٹر پر جانے کا سین دیکھنے کیلئے سینکڑوں افراد پاجیاں کے قریب آفیسرز ہاؤسنگ سوسائٹی میں جمع ہوگئے۔