ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

اسامہ بن لادن کا بیٹا منظر عام پر،دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 16  ستمبر‬‮  2017 |

ریاض(این این آئی)القاعدہ کے مقتول سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن نے شام میں مسلح گروپوں کو تاکید کی ہے کہ وہ شام کی سرزمین پر جہاد کے مرکزی مقصد پر توجہ مرکوز رکھیں اوروہ کسی طور بھی روس اور امریکا کے ساتھ کوئی سمجھوتہ قبول نہ کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق القاعدہ تنظیم کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی ایک نئی

صوتی ریکارڈنگ سامنے آئی ہے۔ اس ٹیپ میں حمزہ نے شام میں جنگجو گروپوں کے درمیان مصالحت پر توجہ مرکوز رکھی ہے۔ ان گروپوں میں تحریر الشام اورجیش الاحرارجیسی تنظیمیں شامل ہیں۔حمزہ بن لادن کی گفتگو میں اس مداخلت کا بھی ذکر آیا ہے جو اس نے ابو محمد الجولانی کے ہیء تحریر الشام کے منحرف شرعی قاضیوں عبد اللہ المحیسنی اورمصلح العلیانی کے ساتھ اختلاف کو حل کرانے کے واسطے کی تھی۔عبداللہ المحیسنی اور مصلح العلیانی نے کچھ عرصہ قبل جاری بیان میں ہیء تحریر الشام سے اپنی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ دونوں افراد نے اپنے اقدام کا جواز پیش کرتے ہوئے باور کرایا کہ وہ جس مقصد کے لیے تنظیم میں شامل ہوئے تھے انہیں پورا کرنے کا موقع نہیں مل سکا۔کچھ عرصہ قبل تحریر الشامکے عسکری کمانڈر ابو محمد الجولانی اور اِدلب میں تنظیم کے کمانڈر ابو الولید عرف ابو حمزہ بنش کے درمیان گفتگو کی آڈیو ٹیپ بھی اِفشا ہو چکی ہے

جس میں دونوں شرعی قاضیوں کے کام کو محض پیوندکاری قرار دیا گیا۔گفتگو میں ابو الولید نے الجولانی سے اجازت طلب کی تھی کہ شرعی قاضی عبداللہ المحیسنی کو گرفتار کرنے دیا جائے کیوں کہ وہ النصرہ محاذکے عناصر کو احرار الشام تحریک کے خلاف نہ لڑنے پر اکسا رہا ہے۔ تاہم الجولانی نے معاملے کے مزید پیچیدہ ہونے کے اندیشے کے سبب گرفتاری کی منظوری نہیں دی۔ادھر ایک دوسری آڈیو ریکارڈنگ میں ابو حمزہ بنش اور ہیۂ تحریر الشام میں مرکزی فوج کے کمانڈر کے طور پر کام کرنے والے ابو حسین الاردنی کے درمیان بات چیت سامنے آئی۔ گفتگو سے انکشاف ہوا کہ دونوں میدانی کمانڈر الجولانی کی موافقت سے “احرار الشام” پر حملہ کرنے کے لیے متفق ہو گئے ہیں۔دوسری جانب حمزہ بن لادن نے اپنے پیغام میں شام میں بقیہ مسلح گروپوں کو تاکید کی کہ وہ شام کی سرزمین پر جہاد کے مرکزی مقصد پر توجہ مرکوز رکھیں۔ حمزہ نے ان گروپوں کو خبردار کیا کہ وہ کسی طور بھی روس اور امریکا کے ساتھ کوئی سمجھوتہ قبول نہ کریں۔حمزہ بن لادن کی آخری آڈیو ٹیپ میں سامنے آنے والی کال القاعدہ تنظیم کی تشکیلِ نو کی کوشش معلوم ہو رہی ہے جس میں اس نے بقیہ گروپوں کو ایک قیادت اور ایک نظریے کے تحت رہنے پر زور دیا ہے۔

حمزہ نے مذکورہ گروپوں کو مخاطب کر کے کہا کہ آپ لوگوں کا معرکہ خطروں سے بھرپور ہے اور نہایت اثر انگیز ہے۔ آپ لوگوں کا دشمن انتہائی مکار ہے ، وہ آپ لوگوں کے درمیان اختلافات کو جنم دے کر آپ کی ہوا اکھاڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔ آپ لوگ خبردار رہیں اور مل کر اللہ کی رسی کو تھامے رہیے۔حمزہ کا مزید کہنا تھا کہ عالمی نطام آپ کے خلاف برسرِ جنگ ہے کیوں کہ آپ ایک اسلامی ریاست قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آپ ان کی اطاعت نہ کریں یہ لوگ مکر و فریب کے ماہر ہیں۔ آپ لوگوں پر لازم ہے کہ کفار اور ان کے حلیفوں کی مخالفت کریں۔ اللہ رب العزت آپ لوگوں کی حفاظت فرمائے اور آپ لوگوں کی صفوں کو ہر قسم کے اختلاف اور تنازع سے پاک رکھے۔ یاد رکھیے کہ ہمیں روس اور امریکا کی عداوت پر فخر محسوس ہونا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…