نیویارک(آئی این پی) ہیومن رائٹس واچ نے سعودی عرب میں تقریبا 30 مذہبی رہنمائوں، دانشوروں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ایک منظم کریک ڈان کے تحت ان منحرفین کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کے مطابق
سیاسی بنیادوں پر عمل میں لائی گئی ان تازہ گرفتاریوں سے معلوم ہوتا ہے کہ کران پرنس محمد بن سلمان اپنے ملک کے انسانی حقوق کے ریکارڈ کو بہتر بنانے میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ ریاض حکومت نے اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔