جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

لائوس چین فوجی تعاون کو فروغ دینے پر رضا مند

datetime 16  ستمبر‬‮  2017 |

وین ٹیائن(آئی این پی) چین اور لائوس فوجی شعبے میں اعلیٰ سطح کے دوطرفہ تعلقات اور تبادلوں کو فروغ دینے پر رضامند ہو گئے ہیں ، یہ فیصلہ چین کے سٹیٹ کونسلر اور وزیر دفاع چینگ وان کوآن کے دورہ لائوس کے موقع پر کیا گیا ، آپ نے چار روزہ دورے کے دوران چینی وزیر دفاع نے

لائوس کی انقلابی پارٹی کے جنرل سیکرٹری برائے سینٹرل کمیٹی اور لائوس کے صدر بائون ہینگ گورا چت سے ملاقاتیں کیں اور لائوس کے وزیر دفاع سے بھی تبادلہ خیالات کیا ۔چینی وزیر دفاع نے چین لائوس پہلے اعلیٰ سطح سرحدی اجلاس کی بھی صدارت کی جس میں لائوس کے وزیر دفاع بھی شریک تھے ، فریقین نے دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس بات کا عزم کیا کہ دونوں ملکوں اور پارٹیوں کے درمیان جن اہم معاملات پر اتفاق رائے ہو چکا ہے ان پر عملدرآمد کیا جائے گا ، یہ بات ایک مشترکہ بیان میں کہی گئی ہے جو گذشتہ روز یہاں جاری کیا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ چین اور لائوس کی پہلی اعلیٰ سطح سرحدی میٹنگ کامیاب رہی ہے جس میں دونوں افواج کے درمیان اتحاد اور دوستی کو نمایاں کیا گیا ہے ، اجلاس میں امن کے قیام ، دوستی مستحکم اور پرامن سرحدوں کے سلسلے میں بھی دونوں ملکوں کے

کردار کی تعریف کی گئی ۔ دونوں ممالک کے وزرائے دفاع نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک دہشتگردی کیخلاف مشترکہ گشتی ٹیمیں تشکیل دینگے ۔چینی وزیر دفاع نے لائوس میں اپنے قیام کے دوران نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کا بھی دورہ کیا اور لائوس میں چینی شہدا کی یاد گار پر بھی حاضری

دی ۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…