اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یمن میں ایک طرف جہاں جھڑپوں میں تیزی آرہی ہے، تو وہیں دوسری طرف مسئلے کے حل کے لیے پاکستان اور ترکی نے سفارتی کوششیں تیز کردی ہیں۔ یمن تنازع کے حل کے لیے سفارتی کوششوں کا آغاز وزیراعظم نواز شریف کے گزشتہ ہفتے دورہ ترکی سے ہوا، جہاں انقرہ میں انھوں نے ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماﺅں نے ایران اور سعودی عرب کو قریب لانے کے لیے سفارتی کوششوں پر اتفاق کیا اور مشکل گھڑی میں سعودی عرب کا ساتھ دینے اور اس کی علاقائی سالمیت کا مل کر دفاع کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نوازشریف کے دورہ ترکی کے بعد سعودی ولی عہد اور وزیر داخلہ پرنس محمد بن نائف انقرہ پہنچے اور ترک صدر طیب اردگان سے ملاقات کی اور ان سے یمن تنازع کے پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نواز شریف اور سعودی وزیر داخلہ سے ملاقاتوں کے بعد ترکی کے صدر رجب طیب اردگان ایران کے صدر حسن روحانی کے علاوہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے دورے کے دوران معاشی تعلقات سمیت خطے کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا، تاہم یمن تنازع کے حل کے لیے مختلف تجاویز بھی زیر غور آئیں گی۔ اس سے پہلے ترکی واضح طور پر حوثی باغیوں کی مدد کرنے پر ایران کو تنقید کا نشانہ بناچکا ہے۔ ترک صدر کے دورے کے اگلے روز یعنی بدھ کو ایرانی وزیر خارجہ جواد ظرف اسلام اباد آرہے ہیں۔ جبکہ ترکی کے وزیر خارجہ کی بھی اسی ہفتے کے اختتام تک اسلام آباد آئیں گے۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے انتہائی قریبی تعلقات ہونے کے باوجود پاکستان نے اب تک سعودی قیادت میں یمن جنگ سے خود کو دور رکھا ہے اور اس کا موقف ہے کہ وہ کسی ایسے تنازع میں نہیں پڑنا چاہتا جس سے فرقہ ورانہ تناو میں اضافے کا خدشہ ہو۔
یمن مسئلے کے حل کیلئے پاکستان اور ترکی کی سفارتی کوششیں تیز
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سونے کی آسمان کو چھوتی قیمت کو بریک لگ گئی، ہزاروں روپے کی بڑی کمی
-
امریکا دنیا کا سب سے مقروض ملک، بھارت اور پاکستان کا کونسا نمبر ہے ؟رپورٹ ...
-
شوہر کو گردہ دینے کے علاوہ سب کچھ کیا، پھر بھی 10 ماہ بعد طلاق ...
-
سہ ملکی سیریز سے افغانستان کی دستبرداری ، پی سی بی نے نئی ٹیم سے ...
-
دوحہ مذاکرات، پاکستان نے افغان وفد پر کالعدم گروپوں کی افغانستان میں موجودگی ناقابل قبول ...
-
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو ملا کر نیا فارمیٹ متعارف کرادیا گیا
-
کینیڈا میں مسجد کے قریب اسلامک سینٹر کے رہنما قتل
-
لبنان کی عدالت نے معمر قذافی کے صاحبزادے کو 11 ملین ڈالر کے عوض ضمانت ...
-
ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونیوالی معروف ٹک ٹاکر انتقال کرگئی
-
گھر میں دودھ پی کر سونے والی 5 ماہ کی دو جڑواں بچیاں بہوش ہو ...
-
یونیورسٹی آف نبراسکا
-
افغانستان بھی بھارت کے نقش قدم پر چل نکلا، پاکستان کیساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سونے کی آسمان کو چھوتی قیمت کو بریک لگ گئی، ہزاروں روپے کی بڑی کمی
-
امریکا دنیا کا سب سے مقروض ملک، بھارت اور پاکستان کا کونسا نمبر ہے ؟رپورٹ جاری
-
شوہر کو گردہ دینے کے علاوہ سب کچھ کیا، پھر بھی 10 ماہ بعد طلاق ہوگئی، زینب قیوم
-
سہ ملکی سیریز سے افغانستان کی دستبرداری ، پی سی بی نے نئی ٹیم سے رابطہ کرلیا
-
دوحہ مذاکرات، پاکستان نے افغان وفد پر کالعدم گروپوں کی افغانستان میں موجودگی ناقابل قبول قرار دے دی
-
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو ملا کر نیا فارمیٹ متعارف کرادیا گیا
-
کینیڈا میں مسجد کے قریب اسلامک سینٹر کے رہنما قتل
-
لبنان کی عدالت نے معمر قذافی کے صاحبزادے کو 11 ملین ڈالر کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا
-
ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونیوالی معروف ٹک ٹاکر انتقال کرگئی
-
گھر میں دودھ پی کر سونے والی 5 ماہ کی دو جڑواں بچیاں بہوش ہو کرجاں بحق
-
یونیورسٹی آف نبراسکا
-
افغانستان بھی بھارت کے نقش قدم پر چل نکلا، پاکستان کیساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکار
-
بدبخت بیٹے نے ضعیف باپ کو آگ لگا دی
-
اسلام آباد،ڈائریکٹر سائبر کرائم محمد عثمان کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرلیا