پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سپریم کورٹ سے نظرثانی کی درخواستیں مسترد ہونے پرن لیگ کا شدیدردعمل سامنے آگیا، دھماکہ خیز اعلان

datetime 15  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ترجمان سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ اب عوام شریف خاندان کی نظرثانی کی درخواستوں پر فیصلہ دیں گے۔ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور عوام کو ایک دوسرے سے جدا نہیں کیا جا سکتا۔ این اے 120 کا ضمنی الیکشن نواز شریف کے حق میں عوامی ریفرنڈم ہوگا۔ جمعہ کو جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ این اے 120 کا نتیجہ آئندہ کی ملکی سیاست کا رخ متعین کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ این اے 120 کے ہر گھر میں شیر دھاڑ رہا ھے۔ نواز شریف اور عوام کو ایک دوسرے سے جدا نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان آئین اور قانون کی دھجیاں اڑاتے ہیں مگر کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا۔دریں اثناء جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ یہ توقع تھی کہ اپیلیں مسترد ہی ہوں گی تاہم کچھ فیصلے تاریخ پر چھوڑنے چاہئیں جب کہ ایسے فیصلے دنیا میں نظیر کے طور پر استعمال نہیں ہوتے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ یہ توقع تھی کہ اپیلیں مسترد ہی ہوں گی تاہم کچھ فیصلے تاریخ پر چھوڑنے چاہئیں، ایسے فیصلے دنیا میں نظیر کے طور پر استعمال نہیں ہوتے، بھٹو کی پھانسی کے فیصلے کو عدالتی قتل قرار دیا گیا جبکہ محاز آرائی کی طرف نہیں جانا چاہیے ٗ اس سے گریز کرنے پر سسٹم چلتا رہے گا اور سسٹم کو کوئی نقصان نہی ہو گا۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ لوگ ووٹ مسلم لیگ (ن) کو ہی دیں گے، پنجاب اور وفاق میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہے جب کہ الیکشن میں پنجاب کا اہم کردار ہوتا ہے ۔ ورلڈ الیون کی پاکستان آمد دنیا کے اعتماد کا مظہر ہے، ہم نے شر پسند عناصر کو کمزور کیا لیکن ختم نہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…