ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

یہ مسلما ن خا تو ن کو ن ہے؟ جس کی بھارت میں دیوی کی طرح پو جا کی جا تی ہے ؟

datetime 15  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک) بھارت میں ایک مسلمان خاتون کی بطور دیوی پوجا کی جاتی ہے، تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست گجرات کے علاقے گاندھی نگر کے قریب ایک ایسا گاؤں واقع ہے جہاں ایک مسلمان خاتون کی دیوی کے طور پر پوجا کی جاتی ہے، واضح رہے کہ اس گاؤں میں ایک بھی مسلمان خاندان موجود نہیں ہے۔ برطانوی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی ریاست گجرات کے علاقے گاندھی نگر کے

پاس واقع ایک گاؤں جھلاسن میں ایک مسلمان خاتون کی دیوی کے طور پر پوجا کی جاتی ہے۔ جب بھارتی نژاد امریکی خلا باز سنیتا ولیمز اپنے والد کے ساتھ اس گاؤں میں آئی تھیں اس وقت یہ گاؤں میڈیا کی شہ سرخیوں میں آیا تھا، یہاں بھارتی نژاد امریکی خلا باز سنیتا ولیمز اپنے والد کے ساتھ ڈولا ماں نام کی دیوی کے درشن کرنے آئی تھیں۔ بھارت کا یہ گاؤں گاندھی نگر سے کوئی 20 کلومیٹر فاصلے پر ہے اور اس کی آبادی پانچ ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔ اس گاؤں میں کوئی ایسا خاندان نہیں ہے جس کا کوئی نہ کوئی آدمی بیرون ملک نہ رہتا ہو۔ یہاں پر 800 برس پرانا ڈولا ماں کا مندر واقع ہے۔ جھلاسن سے متصل گاؤں لول کے بی جے پی کے مقامی رہنما مکیش پٹیل نے اس بارے میں کہا کہ ڈولا ماں ایک مسلمان خاتون تھیں۔ اس کے بارے میں ہمارے باپ دادا نے ہمیں بتایا تھا۔ ڈولا ماں کی کہانی سناتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کہ جب گاؤں میں لٹیرے آتے تھے اور گاؤں کو لوٹ کر چلے جاتے تھے تو پڑوس کے گاؤں سے گزرنے والی ایک مسلمان خاتون نے دیکھا کہ جھلاسن گاؤں میں لوٹ مار ہو رہی ہے۔ اس مسلمان خاتون نے رک کر ڈاکوؤں کو للکارا اور لڑتے لڑتے اپنی جان دے دی۔ انہوں نے بتایا کہ جہاں آج مندر ہے وہ وہیں ہلاک ہوئی تھیں۔ اس سارے واقعے کے بہت عرصے بعد ان کے نام پر مندر تعمیر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ان سے عقیدت ہے۔

وہ ہماری حفاظت بھی کرتی ہیں اور ہماری تکلیفیں بھی دور کرتی ہیں۔ اس گاؤں جھلاسن کے جو لوگ بیرون ملک رہتے ہیں، ان میں سے ایک امریکی خلا باز سنیتا ولیمز کے والد دیپک پنڈیا بھی ہیں۔ واضح رہے کہ دیپک پنڈیا 22 برس کی عمر تک جھلاسن ہی میں رہتے تھے، جس کے بعد وہ امریکہ روانہ ہو گئے تھے۔ ان کی بیٹی سنیتا ولیمز جب پہلی بار خلا میں جانے والی تھیں تو اس وقت وہ اپنے والد کے ساتھ ڈولا ماں کے مندر میں حاضری دینے آئی تھیں۔

وہاں پر موجود مندر کے پجاری دنیش پنڈیا نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جھلاسن کا بیرونِ ملک مقیم کوئی بھی شخص ہوائی اڈے سے سیدھا ڈولا ماں کے درشن کرنے کے بعد ہی گھر جاتا ہے۔گاؤں کے رہائشی وشنو پٹیل نے کہا کہ ڈولا ماں کے مسلمان ہونے کے باوجود گاؤں میں ایک بھی مسلمان خاندان آباد نہیں ہے لیکن اتوار اور جمعرات کو قریبی دیہاتوں سے مسلمان بڑی تعداد میں ڈولا ماں کے مندر آتے ہیں، کیونکہ ان دنوں کو ڈولا ماں کے منت کے دن سمجھا جاتا ہے۔



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…