اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

برطانیہ ،ہاتھ میں پیروں کی انگلیوں کی پیوند کاری کا کامیاب تجربہ

datetime 15  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)میڈیارپورٹس کے مطابق انسانی جسم زخموں کو مندمل کرنے، مطابقت اور شدید انجری کے بعد دوبارہ بحالی کی حیران کن صلاحیت رکھتا ہے اور جرمی پیٹون اس کی ایک بڑی مثال ہیں۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 55 سالہ جرمی ایک خوفناک حادثے کے نتیجے میں اپنے دائیں ہاتھن کی تمام انگلیوں سے محروم ہوگئے تھے۔مگر ڈاکٹروں نے اس محرومی کا ایک منفرد حل نکالتے ہوئے جرمی کے پیروں کی انگلیاں اور

انگوٹھا دائیں ہاتھ میں لگا دیا اور وہ ان کو اصل انگلیوں کی طرح استعمال کرنا بھی سیکھ چکے ہیں۔ڈاکٹروں نے پیروں سے ایک انگوٹھا اور دو انگلیاں نکال کر انہیں ہاتھ سے منسلک کردیا تھا اور حیران کن طور پر وہ کام بھی کرنے لگے۔حادثے کے بعد جرمی کا خیال تھا کہ اب انہیں ہمیشہ کے لیے معذوری کی زندگی گزارنا پڑے گی مگر ڈاکٹر پرامید تھے کہ وہ اپنے ہاتھ کو استعمال کرسکیں گے۔اس مقصد کے لیے انہوں نے جرمی کے جسم کے ایک حصے کے ٹشوز کو پیروں کی انگلیاں اور انگوٹھا دائیں ہاتھ میں لگانے کے لیے استعمال کیے۔اب وہ ان انگلیوں کے ساتھ زندگی گزارنا سیکھ رہے ہیں اور روزمرہ کے کام بشمول جوتوں کے تسمے باندھنا اور کھانا پکانے کے لیے بھی ان انگلیوں اور انگوٹھے کو استعمال کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…