پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

’’نون یا جنون؟ تیر بھی چلنے کو تیار‘‘تخت لاہور کاحقیقی وارث کون ہو گا؟

datetime 15  ستمبر‬‮  2017

لاہور(آئی این پی)لاہور کے حلقہ این اے 120پرضمنی الیکشن کی انتخابی مہم گزشتہ رات 12بجے ختم ہو گئی ، حلقے میں سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ چکی ہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120کی انتخابی مہم فائنل راؤنڈ میں داخل ہوگئی،سیاسی جماعتوں کے اْمیدواروں نے بھی جیت کی چال کو فائنل ٹچ دیدیا۔نون ہو یا جنون ہر کسی کا جذبہ عروج پر ہے،جیالے بھی تیر چلانے کیلیے

مورچہ زن ہوچکے ہیں،داتا کی نگری سیاسی جماعتوں کے جھنڈوں اور امیدواروں کے بینرز سے سج چکی ہے۔انتخابی دنگل کیلئے 42اْمیدوار میدان میں اترے ہیں لیکن اصل لڑائی ن لیگ اور پی ٹی آئی میں تصور کی جارہی ہے،تخت لاہور کا حقیقی وارث کون ہوگا؟اس کا فیصلہ تو 17ستمبر کو عوام کریں گے۔دوسری جانب قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں پولنگ کے لیے بیلٹ پیپرز فوج کی نگرانی میں الیکشن کمیشن کے سپرد کردیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی لاہور کی نشست این اے 120 پر ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوگا جس کے لیے امیدواروں کی مہم زورو شور سے جاری ہے۔مسلم لیگ (ن) نے اس حلقے میں کلثوم نواز کو امیدوار نامزد کیا ہے جب کہ تحریک انصاف نے یاسمین راشد اور پیپلزپارٹی نے فیصل میر کو میدان میں اتارا ہے۔حلقے میں الیکشن کے روز پولنگ کے لیے بیلٹ پیپرز کو اب تھیلوں میں ڈالنے کا کام شروع کردیا گیا ہے اور فوج کی نگرانی میں ہی بیلٹ پیپرز پولنگ اسٹیشنز تک پہنچائے جائیں گے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کلثوم نواز ان دنوں علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں اور ان کی مہم مریم نواز چلارہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…