ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایٹمی معاہدے پر دستخط،باہمی تجارت ایک ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

datetime 6  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا نےایٹمی معاہدے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے 6 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرتے ہوئے باہمی تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر تک بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان سری لنکا سمیت تمام پڑوسی ممالک سے پرامن تعلقات کے خواہاں ہیں,دونوں ممالک نے دفاع سمیت تمام شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کا اہم علاقائی اور عالمی امور پر ایک سا مؤقف ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سری لنکن صدر سے دفاع، تجارت، سیاحت، کھیل اور سارک کے معاملات پر بات ہوئی جب کہ تعلقات کی مضبوطی کے لئے اعلیٰ سطح پر وفود کے تبادلوں پر زور دیا گیا، کرکٹ دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لے آئی اور دونوں ممالک آئندہ چند سالوں میں باہمی تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر تک لے جانے کے لئے پرعزم ہیں۔

سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے آئی ڈی پیز کے لئے 10 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات مستحکم بنیادوں پر قائم ہیں جنہیں عوام کی سطح پر مزید بہتر بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دوستانہ تعلقات مستحکم کرنے کے نواز شریف کے عزم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور تعلیم، کھیل، قدرتی آفات اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کے لئے پرعزم ہیں۔

ایٹمی معاہدے کی مکمل تفصیلات ابھی سامنےنہیں آئیں لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کوتوانائی کی کمی پوری کرنے کے لئے یہ ٹیکنالوجی درکار ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…